پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین سے بلوچستان کے ترین قبائل کے رہنماؤں اور عمائدین نے ملاقات

لاہور (آن لائن)پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین سے بلوچستان کے ترین قبائل کے رہنماؤں اور عمائدین نے ملاقات کی۔ملاقات کرنے والوں میں سعد اللہ جان ترین، محب اللہ ترین، ریحانہ حبیب جالب بلوچ شامل تھے،ملاقات میں سندھ سے ڈاکٹر سلیم پٹھان بھی موجود تھے۔دوران ملاقات قبائلی رہنماؤں اور عمائدین نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا جس کے بعد ملک سعد اللہ جان ترین کو استحکام پاکستان پارٹی بلوچستان کا صدر نامزد کردیا گیا،ریحانہ حبیب بلوچ آئی پی پی ویمن ونگ بلوچستان کی صدر ہونگی۔پیٹرن انچیف آئی پی پی پارٹی جہانگیر ترین کی مشاورت سے سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی نے نوٹیفکیشن جاری کردیے جہانگیر خان ترین نے پارٹی مفلر پہنا کر رہنماؤں کو خوش آمدید کہا.اس موقع سینئر رہنما آئی پی پی عون چودھری، نعمان لنگڑیال اور اجمل چیمہ بھی موجود تھے.