سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے ملک کی بڑی سیاسی پارٹیوں سے مذاکرات کیلئے دس رکنی تین مذاکراتی ٹیمیں تشکیل دے دی

ا سلام آباد(آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر و سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے ملک کی بڑی سیاسی پارٹیوں سے مذاکرات کیلئے دس رکنی تین مذاکراتی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو چاروں صوبوں میں سیاسی پارٹیوں سے آئندہ انتخابات کے حوالے سے مذاکرات کریں گی پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری کی پولیٹکل سیکرٹری رخسار بنگش کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں میں پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں سید نیئر حسین بخآری،قمر زمان کائرہ،فیصل کریم کنڈی،محمد علی شاہ باچا اور ساجد طوری شامل ہیں سندھ کیلئے دو رکن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں سعید غنی اور سید ناصر حسین شاہ شامل ہیں جبکہ بلوچستان کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں چنگیز خان جمالی،روزی خان کاکڑ اور صابر علی بلوچ شامل ہیں۔