اسلام آباد(آن لائن)الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اور چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز کو خط دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو عام انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرنے کی ہدایت کر دیایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل الیکشن سید ندیم حیدر کی جانب سے مراسلہ لکھا گیا ہےv،مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک سیاسی جماعت نے لیول پلینگ فیلڈ نہ ملنے سے متعلق الیکشن کمیشن کے سامنے تحفظات کا اظہار کیا ہے، سیاسی جماعت نے کمیشن کے سامنے کہا کہ نگران حکومتیں لیول پلینگ فیلڈ مہیا نہیں کر رہیں، جس سے ان کی مہم اور ووٹرز بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، سیاسی جماعت نے الیکشن کمیشن سے ملاقات کر کے اپنے خدشات کا اظہار کیا اور لیول پلینگ فیلڈ کا مطالبہ کیا۔کمیشن کو سیاسی جماعت نے برابری کی بنیاد پر الیکشن مہم چلانے دینے کا کہا ہے،نگران حکومتوں کی جانب سے ایک سیاسی جماعت کے ساتھ غیر امتیازی سلوک بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا، الیکشن کمیشن نے نگران حکومتوں کو تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔آئین و قانون کے تحت نگران حکومتوں کی ذمہ دای ہے کہ وہ غیر جانبداری کا مظاہرہ کریں، چیف سیکرٹریز ڈی سیز اور ڈی پی اوز کو لیول پلینگ فیلڈ سے متعلق ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیں،، ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماوں نے نے لیول پلینگ فیلڈ کے لیے الیکشن کمیشن سے ملاقات کی تھی.
Load/Hide Comments



