اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی انتخابات کالعدم قرار دیتے ہوئے 20روز کے اندر انتخابات کرانے کا حکم دیدیا،کمیشن کے مطابق تحریک انصاف کے انٹڑا پارٹی انتخابات شفاف نہیں تھے مقررہ مدت کے اندر انتخابات کرائے جائیں۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق 13 ستمبر کو فیصلہ محفوظ سناتے ہوئے انٹڑا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دیتے ہوئے 20روز کے اندر دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دیا ہے کمیشن کی جانب سے جاری کئے جانے والے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن پانچ سماعتیں کرچکا ہے جس کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے فیصلے کے مطابق تحریک انصاف کے پاس بلے کا انتخابی نشان موجود رہے گااوراگر20 روز میں الیکشن نہ کروائے تو انتخابی نشان واپس لے لیا جائے گاالیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق آئی صاف شفاف انتخابات کرانے میں ناکام ہوئی ہے اور اس کے باوجودہم انتہائی فیصلہ نہیں کر رہے ہیں فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی 20 دنوں میں انٹرا پارٹی الیکشن کروائے اورانتخابات کے سات دن کے اندر الیکشن کمیشن میں رپورٹ جمع کروائی جائے واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات 13جون 2021 سے التواء کاشکارتھے اور 8جون 2022کوپی ٹی آئی نے پارٹی آئین میں تبدیلی کرنے کے بعد 10جون2022کو انٹراپارٹی الیکشن کرایااورمنتخب ممبران کی لسٹ (سرٹیفیکیٹ) الیکشن کمیشن میں جمع کروائی جسکے بعدپی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنرجمال انصاری نے کمیشن کوبتایاتھاکہ ہم نے آئین میں تبدیلی کی ہے اورپارٹی آئین کمیشن میں جمع کروایاتاہم بعدمیں پارٹی کے وکیل بیرسٹرگوہرنے الیکشن کمیشن۔کوبتایاکہ ہم نے پارٹی آئین میں ترامیم واپس لے لی ہے اورسرٹیفیکیٹ کمیشن میں جمع کروایاجس پرکمیشن نے 13ستمبرکوفیصلہ محفوظ کرلیاتھا۔
Load/Hide Comments



