اسلام آباد (آن لائن) سینئر قانون دان اور سیاست دان چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا ٹرائل جوڈیشل کمپلیکس میں ہونا چاہیے۔ ایک آدمی کو سیکیورٹی نہیں دے سکتے تو 24 کروڑ عوام کو کیسے دیں گے۔ لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیل کے اندر جتنے ٹرائل ہوئے ہیں وہ ماضی کا قصہ ہیں۔ اْنہوں نے سیکیورٹی اداروں پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایک آدمی کو سیکیورٹی نہیں دے سکتے تو 24 کروڑ عوام کو کیسے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا ٹرائل جوڈیشل کمپلیکس میں ہونا چاہیے، جیل میں ٹرائل بالکل نہیں ہو سکتا۔
Load/Hide Comments



