آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں ڈیرے ڈال دیئے

اسلام آباد(آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں ڈیرے ڈال دیئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سا بق صدر آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں ڈیرے ڈال دیئے ہیں، اسلام آباد میں موجود سابق صدر اور شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے پیپلز پارٹی پنجاب کی قیادت کو زرداری ہاوس آمد پر اہم ٹاسک سونپ دیئے ہیں،وسطی،جنوبی اور شمالی پنجاب کے رہنماوں کو اہم ٹاسک دیئے گئے، انتخابی حکمت عملی، مقامی سیاسی دھڑوں سمیت حلقوں کے بااثر افراد سے رابطوں پر پی پی رہنماوں نے سابق صدر کو آگاہ کیا۔