لاہور(آن لائن) رہنما مسلم لیگ (ن) اور سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو ترقی کرتے پاکستان پر مسلط کیا گیا،5 سالوں سے ا ملک کے نظام انصاف، عوام اور اپوزیشن کے ساتھ کھلواڑ ہوتا رہا، نوجوان اور عوام کو پتہ ہونا چاہیے۔ شہباز شریف کل آشیانہ ریفرنس سے بری ہوئے گئے کہا ں گئی کرپشن جو مخالفین کہتے تھے،2018میں آر ٹی ایس بٹھا کر ملک پر مسلط کیئے گئے شخص کا خمیاز آ ج پاکستانی عوام بھگت رہی ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگز یب نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت پر ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، شہبا زشریف، احد چیمہ سمیت دیگر 10افراد کو کل عدالت نے باعزت بری کردیا ہے، شہبا ز شریف کو صاف پانی کیس کیں بلایا گیا اور آشیانہ ریفرنس میں گرفتار کر لیا گیا یہ کون سا انصاف تھا، نواز شریف کو پانا مہ میں بلایا گرفتاربیٹے کی کمپنی سے تنخواہ نہ لینے پر نا اہل کردیا گیا، پاکستان میں ن لیگ کے خلاف کوئی کرپشن ثابت نہ ہوئی تو برطانیہ کی این سی اے میں چلے گئے وہاں سے بھی ان کو منہ کی کھانی پڑے لیگی قیادت کو وہاں سے بھی کلین چٹ مل گئی۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے اپنے بھائی سے وفا نبھائی اور بہادی کے ساتھ مقابلہ کیا، پانچ چھ سال سے اس ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا،آج کے نوجوان کو پتہ ہونا چاہئے کہ ملک کے ساتھ کس طرح کھلواڑ کیا گیا،2018میں آر ٹی ایس بٹھا کر ایک شخص کو مسلط کیا گیا جس کا خمیاز آج پاکستان کے عوام بھگت رہے ہیں۔ چیئرمین نیب کو طیبہ گل کے ذریعے بلیک میل کیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی نے احتساب سے بچنے کیلئے قومی اداروں پر حملے کرائے،آج کدھر ہیں وہ چہرے جو لوگوں کی پگڑیاں اچھالا کرتے تھے۔
Load/Hide Comments



