ملک شفاف انتخابات کی طرف جارہا ہے،پیپلز پارٹی پوری طرح تیار ہے، آصف علی زرداری

اسلام آباد (آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک شفاف انتخابات کی طرف جارہا ہے، پیپلز پارٹی اس کے لیے پوری طرح ہے،مجھے الیکشن کمیشن پر پورا اعتماد ہے کہ وہ شفاف الیکشن کروائے گا۔ اپنے ایک بیان میں سابق صدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو ہر طرح کے ماحول میں الیکشن لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے مجھے پورا یقین ہے کہ 8فروری کو پیپلز پارٹی ملک کی اکثریتی پارٹی بن کر سامنے آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار ہے اور الیکشن وقت پر ہونے چاہیے۔