سادہ اکثریت سے ن لیگ حکومت بنائیگی،رانا ثناء اللہ

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما وسابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ سادہ اکثریت سے ن لیگ حکومت بنائیگی، تما م جماعتوں کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجاز ت ہونی چاہے، حکومت کون بنائے گا یہ فیصلہ الیکشن میں عوام نے کرنا ہے۔بلاول بھٹو صرف بمباری کررہے ہیں حل پیش نہیں کررہے، تنقید کا ہم برا نہیں مناتے لیکن تنقید کی بھی کوئی حد ہونی چاہے،نوازشریف کیخلاف جھوٹے کیسزپر انہیں سرخروہونا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگلے ہفتے نوازشریف کی زیرصدارت پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ ہوگی، شیڈول جاری ہوتے ہی انتخابی مہم شروع کردیں گے، ہمارے پاس ہرحلقے میں ایک سے زائد امیدوارہے، ہم نے بھرپوراندازمیں الیکشن کمپین کومنظم اورمتحرک اندازمیں چلانا ہے۔ ن لیگ پنجاب کی141 سیٹوں میں سے 120 سے 125 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ ایک تجربے کار اور مخلص قیادت ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے لیڈ کرے، نواز شریف نے پہلے بھی ملک کو 2 مرتبہ ایسے بحرانوں سے نکالا ہے۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سازش نہ کی جاتی تو ملک آج ترقی کی منزلیں طے کر رہا ہوتا، ہم نے سازشوں، گزشتہ روز ہونیوالی میٹنگ میں ضلعی کمیٹیاں بنائی ہیں جو پارلیمانی بورڈ کو سروے پیش کریں گی، ہم نے جائزہ لیا ہے کہ تقریباً 70 فیصد حلقوں میں کوئی جھگڑا نہیں۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ کیا ہمارے خلاف جھوٹے مقدمے قائم ہونا لیول پلیئنگ فیلڈ ہے؟ اگر کسی نے کوئی جرم کیا ہے تو کیا مجھے اس لیے نہیں پوچھا جائے کہ میں نے الیکشن لڑنا ہے۔ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ ہمارے ساتھ جو 2018ء میں ہوا وہ اب نہیں ہو رہا تو آپ کو ناگوار گزر رہا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت ہونی چاہیے، ہمیں دکھائی دے رہا ہے کہ ہم وننگ پوزیشن میں ہیں اور مسلم لیگ ن سادہ اکثریت سے حکومت بنائے گی۔رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ہمیں پوری امید ہے کہ نواز شریف پر عوام اعتماد کریں گے، اگر کوئی لیڈر یا جماعت دعویٰ کرتی ہے تو ہمیں تشویش نہیں، تمام جماعتیں الیکشن میں حصہ لیں گی اور فیصلہ عوام نے کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمپین کے حوالے سے نوازشریف ہرضلع میں جلسہ کریں گے، ملک کوبحرانوں سے نکال کرترقی کی راہ پرگامزن کریں گے، عوام نے اپنے مینڈیٹ سے ہمیں سکت دینی ہے، امید ہے عوام ہمیں مینڈیٹ دے گی، عوام جسے منتخب کریں گے وہی حکومت بنائیں گے۔رانا ثنا اللہ کاکہنا تھا کہ بلاول بھٹو صرف بمباری کررہے ہیں حل پیش نہیں کررہے، تنقید کا ہم برا نہیں مناتے لیکن تنقید کی بھی کوئی حد ہونی چاہے، تنقید سیاسی انداز میں ہونی چاہیے اور ایسی تنقید کو برداشت کیا جا سکتا ہے۔ جنہوں نے ہمارے خلاف الیکشن لڑنا ہے انہیں تنقید کا پورا حق ہے، گزشتہ پونے چارسال اپوزیشن کوکہا گیا چھوڑوں گا نہیں، اس ماحول میں ہمیں داخل نہیں ہونا چاہیے، پارٹی سروے کیمطابق ہماری الیکشن میں پوزیشن بہترہے، الیکٹ ایبل ہونا کوئی گالی نہیں ہے، الیکٹ ایبل پرحلقے کی عوام اعتماد کرتی ہے، جوکچھ ہماریساتھ2018میں ہوا غلط تھا نہیں ہونا چاہیے تھا۔لیگی رہنما نے کہا کہ نوازشریف کیخلاف جھوٹے کیسزپر انہیں سرخروہونا چاہیے، اگرکوئی کیسزمیں رکاوٹ بنتی ہے تواسے دورکریں گے، نوازشریف نے جووعدے کیے ہیں انہیں پورا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سیکیورٹی سے متعلق مسائل سے آگاہ ہوں، بلوچستان کوہم نے ساتھ لیکرچلنا ہے اورحالات کے تناظرمیں بلوچستان میں ریاست کیخلاف ہتھیاراٹھانیوالوں کومعاف کیا گیا، سازش کرنیوالے ایسا پراجیکٹ لائے جو موجودہ حالات کی وجہ بنے، ایسی حکومت ہو جس کے پاس اکثریت اورپانچ سال کا مینڈیٹ ہو، پانچ سال کا مینڈیٹ رکھنے والے ہی مسائل حل کرسکتے ہیں ۔