اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمیشن میں عام انتخابات میں مبصرین اور غیر ملکی مبصرین کے ایکریڈیشن سے متعلق اجلاس،میڈیا، ملکی اور غیر ملکی مبصرین کے لیے ایس او پیز جاری کردیئے گئے،مبصرین کے لیے ایکریڈیشن کارڈ سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط کردیئے گئے۔ دستاویزکے مطابق عام انتخابات میں مبصرین اور غیر ملکی مبصرین کے ایکریڈیشن سے متعلق الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں الیکشن کمیشن، نیب، ایف آئی اے، ایف بی آر سمیت دیگر اداروں کے فوکل پرسنز نے شرکت کی۔اجلاس میں میڈیا، ملکی و غیر ملکی مبصرین کے لیے ایس او پیز کو حتمی شکل دی گئی۔ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ سیاسی وابستگی کے حامل افراد کو ایکریڈیشن کارڈ جاری نہیں کیا جائے گامبصرین کے لیے ایکریڈیشن کارڈ سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط کردیاگیا مبصرین پولنگ ڈے کے بعد بے قاعدگیوں سے متعلق الیکشن کمیشن کو رپورٹ جمع کروائیں گے۔ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ملکی اور غیر ملکی مبصرین کے لیے اوپن ڈور پالیسی رکھی گئی ہے ایکریڈیشن کارڈ ہولڈرز پولنگ سٹیشن، رزلٹ کی تیاری اور ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں جا سکیں گے نیشنل میڈیا اور ملکی مبصرین کو مرکزی سیکرٹریٹ ایکریڈیشن کارڈ جاری کرے گا نجی این جی اوز اور صوبوں کے میڈیا مبصرین کو صوبائی الیکشن کمیشن ہیڈ کوارٹرز کارڈ جاری کریں گے۔ دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ علاقائی مبصرین اور میڈیا کو ڈی آر اوز ایکریڈیشن کارڈ جاری کریں گے میڈیا، ملکی اور غیر ملکی مبصرین کو ایکریڈیشن کارڈ کے حصول کے لیے بیان حلفی جمع کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے الیکشن کمیشن کو کسی بھی مبصر کا ایکریڈیشن منسوخ کرنے کا اختیار ہو گا الیکشن کمیشن نے مبصرین کے لیے حلف نامہ بھی جاری کر دیا مبصرین کو حلف نامہ جمع کرائے بغیر ایکریڈیشن کارڈ نہیں مل سکے گا۔
Load/Hide Comments



