اسلام آباد(آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ ہمارے پاس انٹیلیجنس معلومات ہیں کہ دہشتگرد پاکستان میں غیر قانونی مقیم افراد سے رابطے میں ہیں، کہ اسرائیلی جنگی جرائم پر انصاف کے عالمی اداروں کو متحرک ہونا ہوگا۔سرائیلی فوج نہتے فلسطینی عوام پر مظالم ڈھا رہی ہے، ہسپتالوں پر حملے انسانی و جنگی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔جمعرات کو میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ ہم نے انٹیلیجنس معلومات پر افغانستان کی عبوری حکومت کو دہشتگردوں کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائی کا کہا ہے ۔مسئلہ کشمیر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا بھارت مقبوضہ کشمیر میں زمینوں پر قبضے میں مصروف ہے، بھارت نے پلوامہ میں انسانی حقوق کے محافظین کی زمین قبضے میں لیں، پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا،بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم جاری ہیں پاکستان تمام خطوں میں رابطے قائم کرے گا۔حال ہی میں فلسطین اسرائیل جنگ پر ہونے والے او آئی سی کے سربراہی اجلاس کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے او آئی سی عرب لیگ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کی، اور غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ نگران وزیراعظم نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیا اور اجلاس میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کے حل پر زور دیا، پاکستان او آئی سی اور عرب لیگ کے مشترکہ اجلاس کے اعلامیے کا خیر مقدم کرتا ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ غزہ میں اسپتالوں پر اسرائیلی حملوں کا نوٹس لے، اسرائیلی جنگی جرائم پر انصاف کے عالمی اداروں کو متحرک ہونا ہوگا۔ عالمی برادری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اسرائیل کو ذمہ دار ٹھہرائے،ازبکستان کے نائب وزیراعظم نے دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سمیت مختلف وفاقی وزراء سے ملاقاتیں کی،افغانستان کے قائم مقام وزیر تجارت نے نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ملاقات کی۔یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی سے متعلق سوال پر ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بار پھر واضح کیا کہ پاکستان نے یوکرائن یا روس کو ہتھیار فروخت نہیں کیے، ہم جو ہتھیار کسی کو فروخت کرتے ہیں اس کا اینڈ یوزر سرٹیفیکٹ ہوتا ہے، ہم اس پوزیشن میں بھی نہیں کہ بتا سکیں کہ اس تنازع میں کون سا فریق کیا ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا پاکستان اور روس کے درمیان دہشتگردی کی روک تھام کیلئے اجلاس جاری ہے،پاکستان یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ کا 2023-2024 کے لیے ممبر بن گیا ہے۔۔ پاکستان اور روس کے درمیان انسداد دہشتگردی کی روک تھام کیلئے اجلاس جاری ہے۔ پاکستان کی طرف سے ایڈیشنل سیکرٹری حیدر شاہ وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ یو این ایچ سی آر کی سابق سفیر انجلینا جولی کے بیان پر ترجمان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسے بیانات غلط فہمی کی بنیاد پر دئیے جارہے ہیں،پاکستان غیر قانونی طور مقیم افراد سے متعلق کاروائی کررہا ہے۔ 3ریٹائرڈ فوجی اور سویلین افسران کو غیر ملکی کرنسی میں پنشن دینے کے معاملہ پرمعلومات تک رسائی کے قانون کے تحت یہ معلومات دفتر خارجہ نے ایک درخواست گزار کومہیا کی، ہم نے پرائیویسی کو مدنظر رکھتے ہوئے غیر ملکی کرنسی میں پنشن حاصل کرنے والوں کے نام مہیا نہیں کیے، پنشن غیر ملکی کرنسی میں کیوں مل رہی ہے، دفتر خارجہ کا اس سے تعلق نہیں، اس معاملے پر اکاؤنٹنٹ جنرل آف پاکستان سے موقف لیا جائے۔
Load/Hide Comments



