اسلا م آباد(آن لائن) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ ہو گیا، آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ ہو گیا۔ پاکستان نے پہلی سہ ماہی کے تمام معاشی اہداف حاصل کیے،پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط جاری کرنے کی سفارش کی ہے۔ پاکستان نے بجلی کے نقصانات کم کرنے کیلئے اقدامات کیے۔آئندہ چند ماہ میں پاکستان میں مہنگائی میں کمی کا امکان ہے،آئی ایم ایف کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کے تحت معاشی بحالی جاری ہے، دوست ممالک کے تعاون سے معاشی استحکام آ رہا ہے،وفاقی بجٹ پر عملدرآمد سے پالیسیوں میں تسلسل آیا ہے، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بروقت ایڈجسٹمنٹ کی گئی، ایکسچینج مارکیٹ پر دباؤ کم ہورہا ہے۔آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس دسمبر میں ہونے کا امکان ہے۔آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ پاکستان کو قرض فراہمی کی منظوری دے گا۔
Load/Hide Comments



