ممبئی(آن لائن)ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے محمد شامی کی تباہ کن بولنگ پرفارمنس کے باعث نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلیے 398 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں کیوی ٹیم 327 رنز بناسکی۔بھارت کے فاسٹ بولر محمد شامی 7 وکٹیں لے کر نمایاں رہے۔ ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کا آغاز اچھا نہ تھا اسکے دونوں اوپنرز ڈیون کونوے اور راچن رویندرا 13، 13 رنز بنا کر کے مجموعے تک پویلین لوٹے، دونوں کو محمد شامی نے آؤٹ کیا۔ ایسے میں ڈیرل مچل اور کپتان کین ولیمسن کے درمیان 181 رنز کی پارٹنرشپ بنی جس نے نیوزی لینڈ کو جیت کی امید دلائی۔ تاہم 220 کے مجموعے پر بھارتی بولر محمد شامی ایک مرتبہ پھر اپنی ٹیم کے لیے مردِ بحران ثابت ہوئے اور انہوں نے پہلے 69 رنز بنانے والے کین ولیمسن اور پھر اسی مجموعے پر ٹام لیتھم کو صفر پر آؤٹ کردیا۔ ڈیرل مچل کا ساتھ گلین فلپس نے نبھایا، دونوں کے درمیان 75 رنز کی شراکت قائم ہوئی، تاہم اس مجموعے پر 41 رنز بنانے والے فلپس کو جسپریت بمرا نے آؤٹ کردیا۔ نیوزی لینڈ کے نئے آنے والے بلے باز مارک چیپمین بھی صرف 2 رنز کے مہمان ٹھہرے جنہیں کلدیپ یادیو نے باؤنڈری پر کیچ آؤٹ کروایا۔ ایک جانب کھڑے ڈیرل مچل بھی رن ریٹ کے سامنے ہمت ہار گئے اور 46ویں اوور میں محمد شامی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور کپتان روہت شرما نے شْبمن گِل کے ساتھ اننگ کا ا?غاز کیا۔دونوں بیٹرز نے ٹیم کو جارحانہ ا?غاز فراہم کیا اور اسکور 8.2 اوورز میں 71 رنز پر پہنچایا جس کے بعد بھارت کی پہلی وکٹ گر گئی۔کپتان روہت شرما کو ٹِم ساؤتھی نے 47 رنز پر کیچ ا?ؤٹ کرایا۔اپنی اننگ کے دوران روہت شرما نے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ بھی بنایا۔روہت شرما نے نیوزی لینڈ کے خلاف 50 واں چھکا لگا کر ویسٹ انڈیز کے سابق بیٹر کرس گیل کو پیچھے چھوڑا۔بعدازاں شْبمن گِل اور ویرات کوہلی نے پارٹنرشپ قائم کر کے اسکور 164 رنز تک پہنچایا جس کے بعد شْبمن گِل 79 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔اس کے بعد دوسری وکٹ پر ویرات کوہلی اور شریاس ایر کے درمیان 164 رنز کی دھواں دار پارٹنرشپ لگی جس نے بھارت کو بڑے ہدف کی جانب گامزن کردیا۔ ویرات کوہلی 117 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ جبکہ شریاس ایر نے 70 گیندوں پر 105 رنز بنائے۔ اختتامی لمحات میں کے ایل راہول نے 39 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 397 کے ٹوٹل تک پہنچایا۔ شبمن گل آخری اوور میں دوبارہ بیٹنگ کرنے آئے اور 80 کے اسکور پر ناٹ آؤٹ رہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے 100 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ٹرینٹ بولٹ 10 اوورز میں 80 رنز دے کر ایک وکٹ لے سکے۔ ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا تھا کہ اچھا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے، نیوزی لینڈ کی ٹیم تسلسل کے ساتھ پرفارم کرنے والی ٹیم ہے، اْمید ہے ا?ج کا میچ اچھا ہوگا۔نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا تھا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ ہی کرتے، ہم بھی اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے، ہماری ٹیم میں بھی کوئی تبدیلی نہیں ہے۔نیوزی لینڈ ٹیم میں کپتان کین ولیمسن، ڈیون کونوے، راچن رویندرا، ڈیرل مچل،ٹام لیتھم، گلین فلیپس، مارک چیپمین، مچل سینٹنر، ٹم ساؤتھی، لوکی فرگیوسن اور ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں۔بھارتی ٹیم میں کپتان روہت شرما، شبھمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ائیر، کے ایل راہول، سوریا کماریادیو، رویندرا جڈیجا، محمد شامی، جسپریت بمرا، کلدیپ یادیو اور محمد سراج شامل ہیں۔بھارت اس ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے اپنے تمام 9 میچز جیت کر سیمی فائنل میں پہنچا تھا جبکہ نیوزی لینڈ نے پہلے مرحلے میں اپنے 5 میچز جیتے تھے۔خیال رہے کہ دوسرا سیمی فائنل کل ا?سٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان ایڈن گارڈنز کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔
Load/Hide Comments



