لاہور( آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ انتخابات سے قبل میاں نوازشریف اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو انتخابات سے قبل انصاف ملنا چاہئے، انصاف ہر وقت ہر ایک کیلئے ہونا چاہئے، اگر کوئی مجرم ہے تو سزا ملنی چاہئے تاکہ پتہ چل سکے کون ملک کا خیرخواہ ہے۔ووٹ کو عزت دو کے معنی یہ ہرگز نہیں کہ ووٹ کے بغیر مجھے باری دو،تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہئے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ ٓاج کل دو تین باتیں بڑی کثرت سے ہورہی ہیں،کیا آپ یہ سمجھتے ہیں کہ طریقہ کار یہ ہے کہ واٹس ایپ پر کمیشن بنے،اگر کوئی 9 مئی کے پودے کی پرورش کرنا چاہتا ہے تو یہ غلط ہے،آپ یہ کیوں نہیں کہتے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے پینڈنگ مقدمات کی تاریخ فکس کی جائے،آج بھی آپ اقرار کرتے ہیں میں چیئرمین پی ٹی آئی کا ورکر ہوں،آپ مذمت کیوں نہیں کرتے نو دس مئی کے ماسٹر مائنڈ کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو آر ٹی ایس بند کر کے لایا گیا۔ ثاقب نثار سے جسٹس بندیال تک انصاف کا قتل کر رہے تھے، ڈیو پروسس کا تقاضا تو یہ بنتا تھا کہ ان تمام فیصلوں کو واپس لے لیا جاتا، بدقسمتی سے کسی نے یہ تقاضا نہیں کیا، میاں جاوید لطیف جسٹس ثاقب نثار عمران خان کو صادق و امین کا سرٹیفکیٹ دے رہے تھے۔ن لیگ کے سنئیر رہنما نے کہا کہ جو کہتے ہیں مٹی ڈالو آگے بڑھو، میں ان سے یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ عدم حاضری پر اپیل خارج ہو اور آنے پر بحال ہو جائے تو وہ ڈیو پروسس ہے کیا؟ جنرل فیض اس وقت کے جسٹس شوکت کو جا کر کہیں کہ اگر نواز شریف کی بیل لے لی تو دو سال کی محنت ضائع ہو جائے گی۔لیگی رہنما نے کہاکہ کیا پاکستان کی تاریخ میں میانوالی ایئر بیس پر آج تک دشمن کو نگاہ ڈالنے کی جرات ہوئی تھی؟پانچ سات دن پہلے اسی میانوالی بیس پر دہشتگردوں نے حملہ کیا،کیا دہشتگرد حملہ کرنے والوں کو آپ سیاسی کارکن کہیں گے؟کیا نو دس مئی کو تنصیبات پر حملہ ہوا تھا وہ سیاسی کارکن تھے یا دہشتگرد،یہ ریاست ہے، یہ ٓازاد پاکستا ن ہے، یہ پچیس کروڑ عوام کا پاکستان ہے، مجھے کوئی یہ سمجھا تو دے کہ آج ہو کیا رہا ہے،انصاف ہر وقت ہر ایک کیلئے ہونا چاہئے،نوازشریف کو بھی انتخابات سے پہلے انصاف ملنا چاہئے۔ جاوید لطیف نے کہاکہ ووٹ کو عزت دو کے معنی یہ ہرگز نہیں ہے کہ ووٹ کے بغیر مجھے باری دو، یہ باریاں ووٹر دیتا ہے، یہ پاکستان کے عوام دیتے ہیں، تمام سیاسی قوتوں کے ساتھ انصاف کے تقاضے پورے ہونے چاہئیں،ووٹ کو عزت دو کا مطلب ہے کہ تما م ادارے آئینی حدود میں رہ کر کام کریں،تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہئے،جمہوری پودے اور 9مئی کے پودے کو برابر نہ دیکھا جائے،جمہوریت کے پودے کی پرورش کا مطلب ہے کہ ٓاپ ووٹ کو عزت کے بیانیے پر ہیں،یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ نوازشریف ایک قومی حکومت بنانے جا رہے ہیں،ہم ایک نیشنل حکومت بنائیں گے تاکہ اس گرداب سے پاکستان کو نکال سکیں۔ لیگی رہنما نے کہاکہ انتخابات سے پہلے نوازشریف اور پی ٹی آئی چیئرمین کو انصاف ملنا چاہئے،اگر کوئی مجرم ہے تو سزا ملنی چاہئے تاکہ پتہ چل سکے کون ملک کا خیرخواہ ہے،9مئی کے پودے کی پرورش کا مطلب پاکستان کی اینٹ سے اینٹ بجانا چاہتے ہیں،9مئی کے پودے کی آبیاری کیلئے آگے نہیں بڑھنا چاہئے،اسے جیل میں سہولتیں مل رہی ہیں جو کسی حوالاتی کو میسر نہیں، جو جیل سے باہر سہولتیں میسر نہیں تھیں تو وہ جیل کے اندر موجود ہیں.
Load/Hide Comments



