اسلام آبا د(آن لائن)پاکستان نے ایکسٹرنل فنانس گیپ پر آئی ایم ایف کو نئی تجاویز سے آگاہ کر دیا، وزارت خزانہ کا کہنا ہے ایکسٹرنل فنانس گیپ کو براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سے پورا کیا جائے گا۔آئی ایم ایف نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پر وزارت خزانہ سے بریفنگ طلب کر لی ہے، آئی ایم ایف نے سوال کیا کونسل کے اقدامات سے ٹیکس وصولی اور سبسڈیز پر کیا اثرات مرتب ہوں گے،عرب ممالک پاکستان میں توانائی، ایوی ایشن، معدنیات اور زراعت کے شعبوں میں بڑی سرمایہ کاری کریں گے، عرب ممالک کی کمپنیاں ائیر پورٹس اور بندر گاہوں کی استعداد کار بڑھائیں گی۔ذرائع کے مطابق خلیجتعاون تنظیم کے ساتھ آزاد تجارت معاہدہ ہو گیا ہے اب باہمی سرمایہ کاری معاہدہ طے کیا جارہا ہے۔معاہدہ طے پانے کے بعد سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نے ملک میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے خصوصی کردار ادا کیا ہے، فرانس جرمنی اور جنوبی کوریا نے بھی ڈسکوز کے انتظامی کنٹرول والے طویل مدت معاہدوں میں گہری دلچسپی دکھائی ہے، انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن ڈسکوز کا انتظامی کنٹرول نجی شعبے کو دینے کیلئے مشاورت دے رہا ہے، آئندہ سال جنوری سے توانائی، ایوی ایشن، معدنیات اور زراعت میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھے گی.
Load/Hide Comments



