کراچی (آن لائن)دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے انتہاپسندی، نفرت اور تقسیم کی سوچ کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہوگا جبکہ اس حقیقت کا ادراک بھی ضروری ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا منشور دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف ایک مؤثر بیانیہ ہے، ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خیبر کی وادی تیرہ میں جام شہادت نوش کرنے والے چار جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ لیفٹننٹ کرنل حسن حیدر، نائیک خوشدل خان، نائیک رفیق خان اور لانس نائیک عبدالقادر کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، اس موقع پر انہوں نے بچے کچھے دہشت گردوں کی سرکوبی کے لئے پاک فوج کی مؤثر کارروائیوں کو بھی سراہا.
Load/Hide Comments



