مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ آمد

لاہور(آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ترقی کا سفر جہاں سے رْکا وہیں سے شروع کریں گے اور پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے۔مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن آمد پر شہباز شریف سمیت دیگر رہنماؤں نے ان کا استقبال کیا۔سابق وزیراعظم نواز شریف سے پارٹی رہنما خواجہ آصف، احسن اقبال، اسحاق ڈار اور مربیم اورنگزیب نے ملاقات کی جس میں ملکی صورتحال اور پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔نواز شریف ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ پہنچنے پر اپنے ملازمین سے بھی ملے، ملازمین سابق وزیراعظم نواز شریف کو اپنے درمیان پاکر بہت خوش ہوئے،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو الیکشن کی تیاری کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ترقی کا سفر جہاں سے رْکا وہیں سے شروع کریں گے، پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے۔جلد انتخابی مہم شروع کرینگے اور مسلم لیگ ن حکومت بنا کر ترقی کا سفر وہیں ست شروع کرے گی جہاں 2017 میں ہم نے چھوڑا تھا عوام کے مسائل کا حل ترجیح ہے اور ملک کو۔درپیش چیلنجوں سے نکالنا ہمارا عزم ہے.