اسلام آباد (آن لائن)حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کا فلسطینیوں اور قبلہ اول سے نظریاتی تعلق ہے،عالمی تنازعات میں پاکستان کے موقف کو اہمیت حاصل ہے،پاکستان کے لوگ اسلام کے فرزند ہیں۔ اتوار کے روز طوفان الاقصی مارچ سے ویڈیو خطاب میں اسماعیل ہانیہ نے کہا برصغیر کے مسلمانوں نے انگریز کا مقابلہ کیا اور آزادی حاصل کی۔افغانستان نے بھی جہاد کرکے عالمی استعمار سے آزادی حاصل کی۔فلسطینی و کشمیری آج بھی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں اسماعیل ہانیہ نے کہا حماس نے طوفان الاقصی آپریشن میں ہزاروں شہدا پیش کرکے عالم اسلام کی جنگ لڑی ہے۔اسرائیل کا گریٹر اسرائیل کا خواب چکنا چور کردیا ہے اسماعیل ہانیہ کا کہناتھا پاکستانی بھائی بہنوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کی۔تمام پاکستانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔
Load/Hide Comments



