اگر سسٹم نے ڈیلیور کرنا ہے تو شفاف الیکشن لازمی ہوگا،راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد(آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ اگر سسٹم نے ڈیلیور کرنا ہے تو شفاف الیکشن لازمی ہوگا،اگر الیکشن متنازعہ بنائے گئے تو نئی حکومت کیسے ملک چلائے گی۔الیکشن نہ ہونے سے متعلق خدشات بار بار نہ دہرائے جائیں۔اسی اسمبلی نے شاہد خاقان عباسی کی جماعت کے سربراہ کو وزیراعظم بنایا۔شاہد خاقان عباسی قابل احترام ہیں، اسمبلی سے متعلق بیان پر رد عمل نہیں دونگا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی مفاد سب سے مقدم ہوناچاہئے،خدشات تھے کہ الیکشن ہوں گے یا نہیں،اب تو انتخابات کی تاریخ آگئی ہے۔اب ہمیں شفاف انتخابات کیلئے اقدامات کرنے ہیں،عوام جسے چاہئیں ووٹ دیں۔راجہ پرویز اشرف نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ سب کے خدشات سننے چاہئیں، جائز مسئلہ حل ہونا چاہئے۔وقت کے ساتھ مسائل کو حل کر کے آگے بڑھنا ہو گا۔انہوں نے کہا ہے کہ سب کو ایک ساتھ بٹھائیں، مشاورت کریں حالاتکیسے ٹھیک کرنے ہیں،اگر کوئی غلط بات ہو رہی ہے تو وقت پربولیں۔تمام سیاسی جماعتیں اسی ملک کی ہیں۔