لاہور(آن لائن) عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں پی ٹی آئی رہنما چوہدری مونس الہی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں عدالت کی جانب سے سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری مونس الہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 16 نومبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے، اس حوالے سے خصوصی عدالت سینٹرل کے جج تنویر احمد شیخ نے تحریری حکم جاری کر دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ مونس الہی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد نہیں ہوا اور ایف آئی اے نے رپورٹ جمع کرائی کہ چوہدری مونس الہی اسپین کے دیئے گئے پتے پر موجود نہیں ہیں، اس لیے مونس الہی کی گرفتاری کے لیے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں۔
Load/Hide Comments



