اسلام آباد(آن لائن)نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے پسنی سے اوڑمارا جانے والے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔وزیر داخلہ نے 14جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شہداء کے بلند درجات کے لیے دعا گو ہیں۔پوری قوم شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف جنگ انتہائی بہادری سے لڑ رہی ہیں۔ہمارے جوان اپنی جانوں پر کھیل کر ملک وقوم کی حفاظت کر رہے ہیں۔ملک دشمن عناصر اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
Load/Hide Comments



