اسلام آباد(آن لائن)نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کے ہر شہری کو یکسان ترقی کے مواقع فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے،سرکاری بھرتیوں کیلئے مقابلے کے امتحانات میں اقلیتوں اور پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والوں کی خالی آسامیوں کو پْر کرنے کیلئے ایسے امتحانات باقائدگی سے منعقد کئے جائیں۔نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت سول افسران کی تعیناتیوں اور خصوصی کوٹے کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا.،اجلاس میں مشیرِ وزیرِ اعظم احد خان چیمہ، وزیرِ اعظم کے سیکرٹری، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور سیکرٹری فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے شرکت کی.،اجلاس کو حال ہی میں منعقدہ خصوصی مقابلے کے امتحان (Special CSS) کے حوالے سے بریفنگ دی گئی. اجلاس کو بتایا گیا کہ اس متحان میں 15 ہزار سے زائد امیدواران نے حصہ لیا جس میں 3500 سے زائد کا تعلق بلوچستان سے ہے. اس امتحان میں بلوچستان کوٹے کی تقریباً 60 سے ذیادہ آسامیاں شامل ہیں. وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ سرکاری بھرتیوں کیلئے مقابلے کے امتحانات میں اقلیتوں اور پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والوں کی خالی آسامیوں کو پْر کرنے کیلئے ایسے امتحانات باقائدگی سے منعقد کئے جائیں۔وزیرِ اعظم نے مزید ہدایت کی کہ اقلیتوں کی مقابلے کے امتحانات میں شمولیت کیحوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ آگاہی مہمات بھی چلائی جائیں۔ نگران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا آئین و قانون اقلیتوں اور پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والوں کو مساوی حقوق و ترقی کے مواقع تفویض کرتا ہے. حکومت پاکستان کے ہر شہری کو یکسان ترقی کے مواقع فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے. وزیرِ اعظم نے بلوچستان سمیت ملک کے دور دراز علاقوں میں قابل افسران کی تعیناتی کیلئے واضح پالیسی تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی،وزیرِ اعظم نے سول افسران کی روٹیشن پالیسی کو اسکی اصل روح کے مطابق بحال کرنے اور اس پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی.
Load/Hide Comments



