بنگلورو(آن لائن) قومی ٹیم کے نائب کپتان اور آل را ؤنڈر شاداب خان تاحال فوری طرح فٹ نہیں ہوسکے۔ذرائع کے مطابق شاداب خان ایک سال کے دوران تیسری بار کنکشن کا شکار ہوئے ہیں، ان کی کنکشن انجری کا آج جائزہ لیا جائے گا، اگر شاداب فٹ نہ ہوسکے تو ان کی جگہ ابرار احمد کو ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔دوسری جانب کیوی ٹیم کے کئی کھلاڑی بھی انجری کا شکار ہیں اور اس فہرست میں اب فاسٹ بولر میٹ ہنری کا بھی اضافہ ہو گیا ہے جو جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے تھے۔ذرائع کے مطابقشاداب خان نے چناسوامی اسٹیڈیم بینگلور میں پریکٹس سیشن میں شرکت کی شاداب خان نے گراؤنڈ کے چکر اور ہلکی پھلکی ورزش میں مشغول رہے،میڈیکل ٹیم کی جانب سے شاداب خان کی فٹنس کا جائزہ لیا جارہا ہے میڈیکل پینل کی شاداب خا کو گراونڈ کے چکر اور وارم کرنے کی ہدایت کی ہے تاہم شاداب خان بیٹنگ اور باؤلنگ نہیں کروا رہے، شاداب خان کی کل کے میچ میں دستیابی کے حوالے سے فٹنس ٹیسٹ کے بعد فیصلہ کیا جائے گا، نیوزیلینڈ کے خلاف میچ میں شاداب خان کے کھیلنے کے امکانات کم ہیں۔
Load/Hide Comments



