اسلام آبا د(آن لائن)نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی سے افغان ناظم الامور سردار احمد شکیب نے ملاقات کی ہے اور افغان شہریوں کی واپسی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ کراسنگ پوائنٹس پر سہولت کیلئے خواتین اور بچوں کو بائیومیٹرک سے استثنیٰ حاصل ہو گا، ہدایات جاری کی ہیں کہ اپنے وطن واپس جانے والوں کے ساتھ انتہائی عزت و احترام کے ساتھ پیش آیا جائے، پروف آف رجسٹریشن اور افغان سٹیزن کارڈ کے حامل افراد کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی، اس سلسلے میں کسی کوتاہی اور بدتمیزی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا، وزارت داخلہ میں اس ضمن میں کنٹرول سینٹر اور ہیلپ لائن قائم کردی گئی ہے، افغان سفارتخانہ ایک نمائندہ مقرر کرے، جو شکایات کے فوری حل کیلئے کنٹرول سنٹر سے ہمہ وقت رابطہ میں رہے، کراسنگ پوائنٹس پر سہولت کیلئے خواتین اور بچوں کو باؤمیٹرک سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔
Load/Hide Comments



