اسلام آبا د(آن لائن)آئی ایم ایف کا جائزہ مشن پاکستان پہنچ گیا اقتصادی جائزے کیلئے باقاعدہ مذاکرات کا آغاز ہوگیا،وفد2 ہفتے پاکستان قیام کرے گانگراں وزیرِ خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کے سربراہی میں معاشی ٹیم کااذئی ایم ایف کے وفد کا تعارفی سیشن ہوا،پاکستان نے 3 ارب ڈالرز کے پروگرام پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی کروا دی،پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ مزاکرات کا باقاعدہ آغاز،ابتدائی تعارفی سیشن مکمل پاکستان کی معاشی ٹیم کا آئی ایم ایف پروگرام مکمل کرنے کے عزم کا اظہارکیا۔ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نگران وزیر اعظم اور دیگر اعلی حکام سے ملاقاتیں بھی کرے گی،وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق نگران وزیر خزانہ کی سربراہی میں معاشی ٹیم نے آئی ایم ایف مشن کو تعارفی سیشن میں بریفنگ دی اور 3 ارب ڈالرز کے پروگرام پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی ہے معاشی ٹیم نیآئی ایم ایف کے طے کردہ اہداف پورے کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور بتایا کہ مالی سال کی پہلی سہہ ماہی کے اہداف تقریبا حاصل کر لیے،ایف بی آر ٹیکس اہداف، پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی ہدف سے زیادہ رہی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ بجلی گیس ٹیرف میں اضافہ، گردشی شعبے پر قابو پانے کے لیے اصلاحات جاری ہیں۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو بریفنگ میں سرکاری اداروں میں اصلاحات،مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ کی پالیسی پر عمل سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا گیاجبکہ غریب طبقے کے تحفظ کے لیے بی آئی ایس پی کے بجٹ میں اضافہ کیا گیا ہے زرمبادلہ ذخائر میں بہتری، بیرونی فائنانسنگ کے لیے جاری کوششوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔حکومت نیپائیدار معاشی ترقی کے لیے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے جبکہ آئی ایم ایف وفد نے پاکستان کو اہداف پر سختی سے عمل کرنے کابھی بتایا ہے خزانہ ڈویڑن زرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد نے معاشی ٹیم کے اقدامات کو سراہا ہے۔
Load/Hide Comments



