اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کو جیل میں تمام سہولتیں دی گئی ہیں۔ ذرائع جیل حکام کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے کھانے اور علاج کیلئے 9ڈاکٹرز ڈیوٹی پر ہیں، اڈیالہ جیل میں 8کمرے چیئرمین پی ٹی آئی کے زیر استعما ل ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو 10ٹی وی چینل دکھائے جاتے ہیں اور ہرگھنٹے بعد چینل تبدیل کردیا جاتا ہے، جیل میں عمران خان کو بیڈ،میٹرس اور اخبار کی سہولت بھی دی گئی ہے، ورزش کرنے کیلیئے سائیکل اور لوہے کا راڈ بھی لگایا گیا ہے۔ حکام کے مطابق جیل میں واک کرنے کیلئے 20فٹ کا صحن بھی موجود ہے،کھانے پکانے کیلئے باورچی دیا گیا ہے قیدیوں کیلیئے بنایا جانیوالا کھانا چیئرمین پی ٹی آئی کو نہیں دیا جاتا، جیل میں بنایا جانیوالا کھانا ہی علیحدہ بنا کر دیا جاتا ہے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی کی خواہش کے مطابق بھی کھانا پکا کر دیا جاتا ہے، قیدی کے اکاؤنٹ سے کھانے پکانے کی اشیاء باہر سے منگوائی جاتی ہے کیونکہ چیئرمین پی ٹی آئی کی سیکیورٹی کیلئے باہر سے پکا ہو ا کھانا دینے کی اجازت نہیں ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کی ملاقات بنائے گئے کمروں میں کرائی جاتی ہے۔
Load/Hide Comments



