کسی سے انتقام لینے کا کوئی ارادہ نہیں، ملک کے مسائل حل اور اس کو آگے لیکر جانا ہے، نواز شریف

اسلام آبا د(آن لائن)سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، عام انتخابات کی مہم میں نوازشریف کی مینار پاکستان پر تقریر ہی بیانیہ ہوگا۔ذرائع مسلم لیگ نکے مطابق مفاہمت کی پالیسی کی سب شرکاء نے حمایت کردی، سب سے پہلے شہبازشریف نے خطاب کیا اور مفاہمت سے سولہ ماہ حکومت کی کامیابی کا راز بتایا، شہباذ شریف نے کہا میں نے اسٹیبلشمنٹ سمیت سب سے مفاہمت کا رویہ ہی رکھا جس سے کامیابی حاصل ہوئی، نہ وہ میرے دائرہ اختیار میں آئے نہ ہم نے کوئی مداخلت کی۔سابق وزیراعظم نے مزید کہا پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت تھی کسی کو ناراض نہیں کیا،۔نواز شریف نے کہا میرا کسی سے انتقام لینے کا کوئی ارادہ نہیں ملک کو آگے لے جانا اور عوام کے مسائل حل کرنا چاہتا ہوں، ایسا انصاف کا نظام چاہتے ہیں جس میں ججز آئین قانون کے مطابق آزادانہ فیصلے کریں کسی کے دباؤ میں نہ آئیں، زرائع کے مطابق ن لیگ نے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد میں اضافے کا بھی اشارہ دے دیا، خواجہ آصف،سعد رفیق،احسن اقبال،رانا ثناء اللہ بھی مفاہمت والے بیان کے حامی تھے۔