مانانوالہ(آن لائن) سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ سابق سلیکیٹڈ وزیراعظم عمران احمد نیازی اور حواری ٹولے نے اربوں روپے لگا کر سیاسی مخالفین کو چور چور کے لقابات دلوانے گئے۔میاں نواز شریف اور ہمارے اوپر بنائے گئے خود ساختہ مقدمات تھے جن کا نہ کل نہ آج حقیقت سے کوئی تعلق ہے پی ٹی آئی نے سیاست سے اخلاقیات کو ختم کرکے ذاتیات اور بد زبانی کی سیاست کو فروغ دیا۔9 مئی کے پرتشدد واقعات میں پی ٹی آئی قیادت ملوث تھی جنہوں نے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ریاستی اداروں پر حملے کرکے ملک دشمنی کا ثبوت دیا آئندہ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کامیابی حاصل کر کے اقتدار میں آنے گی میرے قائد میاں نواز شریف پاکستان کے وزیراعظم بنیں گے ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما میاں جاوید لطیف نے مسلم لیگی رہنما ملک عتیق اللہ وٹو کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سابق سلیکیٹڈ وزیراعظم عمران احمد نیازی اور حواری ٹولے نے ملکی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا اور اربوں روپے صرف کرکے ہمارے سمیت ہماری قیادت کو چور چور کے لقابات دلوائے گئے جبکہ سہولت کاروں کے چہرے بھی عوام کے سامنے عیاں ہو چکے ہیں پاکستان مسلم لیگ ن کا مستقبل تابناک ہے وفاق میں بھی انشاء اللہ حکومت بنائیں گے اور پنجاب میں بھی حکومت مسلم لیگ ن کی ہو گی۔ن لیگی امیدواروں کو ٹکٹیں دینے کا سلسلہ اب شروع کر دیا جائے گا میاں نواز شریف اور مریم نواز پارٹی لیڈ کریں گے میرے بھائی میاں اختر لطیف کی وفات پر اظہار تعزیت کے لیئے آنے والے تمام رہنماؤں اور عوام کے ممنون ہیں جنوبی نے غم کی گھڑی میں ہمارا ساتھ دیا ہے.
Load/Hide Comments



