لاہور (آن لائن) استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ ڈائیلاگ کی سیاست کو شروع کیا جائے۔ انتشار اور ذاتیات کی سیاست نے ملک کو نقصان پہنچایا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدتہذیبی اور گالم گلوچ کی سیاست نے اداروں اور امیدواروں کا تشخص تہس نہس کردیا۔انہوں نے کہا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی انتشار کی سیاست ختم کرنے کے لیے پْرعزم ہے، مفاہمت کی سیاست ملک کی ضرورت ہے۔فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا ہے کہ سیاست میں کوئی چیز حرف آخر نہیں، شراکت داری اور سیاستداری الیکشن کے بعد کا مرحلہ ہے.
Load/Hide Comments



