ایکسپائر لیڈر پارٹیاں لے کر چل رہے ہیں تو جمہوریت کا مذاق ہی بنے گا، فیصل واوڈا

اسلام آباد (آن لائن)سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ایکسپائر لیڈر پارٹیاں لے کر چل رہے ہیں تو جمہوریت کا مذاق ہی بنے گا،جنہوں نے ہمیشہ لوٹ مار کی کیا وہ ملک کا مستقبل سنوار سکتے ہیں،عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کس کو آگے لے کر آنا چاہتے ہیں،ملٹری کورٹس کو معطل کر کے دشمنوں کو چھوٹ دے دی گئی ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کیا فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو چھوٹ دے دی جائے گی۔ کل تک یہ ہم خیال تھے آج ایک دوسرے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔چھوٹے ملک میں ایسے کام نہیں ہوتے جو اب یہاں ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا پاک فوج ہی ایک ادارہ ہے جو محفوظ ہے اس پر بھی سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔پاک فوج ہی ہے جس نے ملک کو اندرونی اور بیرونی دشمنوں سے بچایا ہے۔ایکسپائر لیڈر پارٹیاں لے کر چل رہے ہیں تو جمہوریت کا مذاق ہی بنے گا۔یہ ڈرامہ ہم دیکھتے رہے ہیں آگے بھی چلتا رہے گا۔ جنہوں نے ہمیشہ لوٹ مار کی کیا وہ ملک کا مستقبل سنوار سکتے ہیں۔عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کس کو آگے لے کر آنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا ایک مجرم کو 50روپے کے اسٹامپ پیپر پر بیرون ملک جانے دیدیا گیا ۔اس چار ہفتے میں آنے کا وعدہ چار سال بعد پورا کیا ۔23اکتوبر کو ملٹری کورٹس کو معطل کر دیا گیا دشمنوں کو چھوٹ دے دی گئی۔ججز کی مدت ملازمت کو ایک برابر نہیں کیاہوا جو ایک بڑا مسئلہ ہے۔چیف جسٹس کی مدت کم از کم 3سال ہونی چاہیے۔فیصل واوڈا نے کہا سب اپنے مفاد کے لیے کام کرتے ہیں پہلے گالی دیتے ہیں پھر گلے لگا لیتے ہیں۔پی ڈی ایم کی نفرت نے پی ٹی آئی کو مقبولیت دی ہے۔سیاسی جماعتوں نے کچھ نہیں کیا سب کی اپنے مفاد کی جنگ ہے۔جس کے آنے کی باتیں ہو رہی ہیں وہ بھی ایک کچا دھاگا ہے۔ڈیل کی کوئی بات ہی نہیں ہوئی تو ڈیل کیسے۔