اسلام آبا(آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتیں سب کے لیے نہیں بڑھیں۔اپنے ایک بیان میں مصدق ملک نے کہا کہ کوئی بھی ملک مہنگی گیس خرید کر سستی فروخت نہیں کر سکتا، گیس تو مہنگی ہو گی، فرٹیلائزر کے کارخانوں کو ابھی بھی 200 روپے کی گیس دے رہے ہیں، سعودی عرب، قطر کارخانوں کو 2 سے 4 ڈالر کی گیس دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فرٹیلائزر کے کارخانے 50 فیصد منافع کما رہے ہیں جبکہ دنیا میں فرٹیلائزر کے کارخانے 7 فیصد منافع کماتے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کہتا ہے مہنگی گیس خرید کر سستی نہ بیچیں۔
Load/Hide Comments



