اسلام آباد(آن لائن) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ امت مسلمہ کو فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف متحد ہو کر اقد امات اٹھانے چاہئیں۔اگر آج مسلم دنیا کے حکمرانوں نے اسرائیلی جارحیت کو روکنے کیلئے عملی اقدامات نہ اٹھائے تو تاریخ انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں غزہ مارچ کے شرکاء سے خطاب کے دوران انہوں نے کہاکہ اہل پاکستان اور اسلام آباد کے رہائشیوں کا شکریہ ادا کرتا ہو ں آج بڑی تعداد میں عوام نے غزہ ریلی میں شرکت کرکے ثابت کردیا ہے کے پورا پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ہم فلسطینی مجاہدین کی مکمل حمایت کرتے ہے انہوں نے کہاکہ اسرائیل کی بربریت کو روکنے میں دنیا ناکام نظر آرہی ہے انہوں نے اسلام آبا دمیں جماعت اسلامی کے تحت غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ غزہ مارچ میں عوام کا جم غفیر دیکھ کر امید بڑھی ہے انشا اللہ اسرائیل جلد نابود ہو گا انہوں نے کہاکہ عوام کی امنگیں اور امت کا دل فلسطینیوں کے ساتھ دھڑک رہا ہے مسلم حکمران بھی غفلت سے جاگیں اس وقت مظلوم فلسطینی ہماری طرف دیکھ رہے ہیں ہمیں مظلوم کا ساتھ دینا اور ظلم کے خلاف کھڑا ہونا ہو گا انہوں نے کہاکہ او آئی سی کا اجلاس ہوا مگر اعلامیہ پڑھ کر افسوس ہوا امت مسلمہ کی ترجمانی نہیں کی آج ظلم وبربریت اور استعار کے خلاف شہری گھروں سے نکلے ہیں انہوں نے کہاکہ آج دو قوتیں آمنے سامنے ہیں حق اور باطل آج ہر شہری فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے گھر سے نکلا ہوا ہے یہ مسلمانوں اور پاکستانیوں کی آواز ہے انہوں نے کہاکہ فلسطین میں ظلم ہو رہا ہے، یہ انسانیت کا معاملہ ہے اگر امریکہ اسرائل کے ساتھ کھڑی ہے تو ہم غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے کہاکہ غزہ مارچ میں شریک ہونے والوں کو شاباش دیتا ہوں آپ قیمتی لوگ ہیں آپ کا ہر قدم اللہ کے راستے میں ہیں انہوں نے کہاکہ اسلام آباد کے سڑکوں پر ہمارے کارکنان پر تشدد کیا گیااوراسلام آباد کے گلی محلوں میں ہمارے پوسٹر پھاڑ دئے گئے آپ یہ کرکے کس کو خوش کرنا چاہتے ہیں آج یہ اعلان کرتا ہوں 19 نومبر کو اگلا ملین مارچ لاہور میں ہوگا انہوں نے کہاکہ جب تک اسرائل کا ظلم ختم نہیں ہوتا ہم احتجاج جاری رکھیں گے انہوں نے کہاکہ اسلام آباد کے فضاوں میں غزہ کے شہداء کی خون کی خوشبوں محسوس کررہا ہوں میرے سامنے مسجد کے موزن کی آزان ہے موذن نے اعلان کیا کہ ہمارے بچے شہید ہوگئے ہیں میرے رب تو ہی بچا ہے قبلہ اول کے آزادی کا جہاد عربوں کا مسئلہ نہیں ہر مسلمان کا مسئلہ ہے ہمارے شہیدوں کو خون کے علاوہ کچھ نھیں مل رہا ہے پاکستان کی حکومت سے پوچھتا ہوں ہمارے کارکنان پر جب لاٹھیاں برسا جارہی تھیں عین اسی وقت طیب اردوان ترکی میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے ہزاروں کے مجمعے کو لیڈ کررہے تھے انہوں نے کہاکہ کھانا پہنچانا، ادویات پہنچانا یہ کام الخدمت فاؤنڈیشن کررہا ہے ایک ارب سے زیادہ امداد الخدمت فاؤنڈیشن اب تک فلسطین پہنچا چکا ہے.
Load/Hide Comments



