حکومت آزاد ی اظہار پر کامل یقین رکھتی ہے،میڈیا ریاست کا بڑا اور اہم ستون ہے،انوار الحق کاکڑ

اسلام آباد(آن لائن) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت آزاد ی اظہار پر کامل یقین رکھتی ہے،میڈیا ریاست کا بڑا اور اہم ستون ہے۔نگران وزیر اعظم سے نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں اے پی این ایس، سی پی این ای، اخباری صنعت کے مسائل سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی ذرائع ابلاغ کے جائز مطالبات حل کئے جائیں۔نگران وزیراعظم نے کہا میڈیا تنظیموں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور انہیں درپیش مسائل کے حل کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ملاقات میں وفاقی سیکریٹری اطلاعات ظہور احمد، پرنسپل انفارمیشن آفیسر طارق محمود خان اور منیجنگ ڈائریکٹر اے پی پی محمد عاصم کھچی بھی موجود تھے۔