بھارتی قبضے سے آزادی مقبوضہ کشمیر کے عوام کا بنیادی اور جمہوری حق ہے، آصف علی زرداری

اسلام آباد(آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارتی قبضے سے آزادی مقبوضہ کشمیر کے عوام کا بنیادی اور جمہوری حق ہے ،بھارت دنیا میں دہشت گرد ملک کی حیثیت سے بے نقاب ہو چکا ہے ۔ یوم سیاہ کشمیر پر اپنے ایک بیان میں سابق صدر نے کہا کہ بھارتی قبضے سے آزادی مقبوضہ کشمیر کے عوام کا بنیادی اور جمہوری حق ہے ‘ طاقت کے بل بوطے پر مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز دبائی نہیں جا سکتی ‘ بھارت دنیا میں دہشت گرد ملک کی حیثیت سے بے نقاب ہو چکا ہے ۔ مقبوضہ کشمیر آج دنیا کی سب سے بڑی جیل ہے ۔ بھارت کے قبضے سے مقبوضہ کشمیر کی آزادی قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کا مشن تھا قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کو قتل نہ کیا جاتا تو مقبوضہ کشمیر بھارت کے قبضے سے آزاد ہو چکا ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے ہر عالمی فلور پر مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لیئے آواز بلند کی ، بلاول بھٹو زرداری نے عالمی سطح پر مودی کو قصاب اور بھارت کو دہشت گرد ملک کے طور پر متعارف کرایا ،پاکستان پیپلزپارٹی کشمیریوں کے رائے شماری کا حق دلانے کے لیے آواز بلند کرتی رہے گی وہ دن زیادہ دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر بھارتی قبضے سے آزاد ہوا.