اسلام آباد (آن لائن) سابق وفاقی وزیرداخلہ اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نوازشریف کی واپسی اور استقبال میں اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کردارنہیں، مخالفین کے پاس بولنے کوکچھ نہیں توجلسہ اسٹیبلشمنٹ پر ڈال دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف کیساتھ جوہواسوچناچاہیے ایساکیوں ہوا،نوازشریف کوپہلے بھی عوام ویلکم کرتی ہی ہے،ماضی میں بھی لوگ ان کے استقبال کیلیے آتے تھے،پی ٹی آئی حکومت ن لیگ کیخلاف انتقامی مہم چلارہی تھی،آج نوازشریف اپنے انتظامات پرعدالت میں پیش ہوئے ہیں، ایک کام غلط ہورہاتھااس میں درستگی آگئی ہیتوحیرانگی نہیں ہونی چاہیے۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ آج جج نے نیب سے کہاہے اگریہ کیس غلط ہے تو آپ واپس لیں،نوازشریف کوپہلے بھی اسی کیس میں ضمانت ملی تھی،نیب کاقبلہ اگردرست ہوگیاہے تو اچھی بات ہے،میرے خلاف بھی جھوٹاکیس بنایاگیا،انہی عدالتوں نے نیب کوبھی لتاڑاہے۔سابق چیئرمین نیب جاویداقبال کی ویڈیوپکڑی گئی،ان کو کمپرومائز کیاگیا،ویڈیوپکڑی گئی تو ان کارویہ تبدیل ہوا،اس وقت یہ درست ہورہاتھاتوپھرآج ہمیں اعتراض ہوناچاہیے۔
Load/Hide Comments



