اسلام آباد(آن لائن)پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے پی آئی اے فلائٹ آپریشن معطل ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے،اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ایندھن بحران کے باعث پی آئی اے فلائٹ آپریشن معطل ہونے پر شدید تشویش ہے، ایک ہفتے کے اندر 100 سے زائد ملکی اور غیر ملکی پروازیں متاثر ہوئی ہیں، آج بھی 49 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں، ان کا مزیدکہنا تھا کہ لائسنس گیٹ سے اب تک ملکی ایوی ایشن انڈسٹری اپنی پاؤں پر کھڑی نہیں ہو سکی، ایک منصونہ بندی کے تحت تحریک انصاف کی حکومت میں پوری ایوی ایشن انڈسٹری کا کریش کروایا گیا، پی آئی اے اور پی ایس او کیدرمیان انتضامی اور معاشی معاملات کی وجہ سے عوام کو شدید دشواری کا سامنہ ہے، شیری رحمان نے کہا کہ پی آئی اے ہماری قومی شناخت ہے، فلائٹ آپریشن معطل ہونے سے دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے،نگران وفاقی حکومت اس سنگین بحران کا نوٹس لے، انہوں نے کہا کہ ہمیں پارلیمانی کمیٹی میں ایوی ایشن ڈویزن سے کوئی تسلی بخش جواب نہیں ملتا،کیا پوری انڈسٹری کو تباہ کر کے نجکاری کی راہ ہموار کی جا رہی ہے؟
Load/Hide Comments



