نواز شریف ہی ملک کی کشتی پار لگا سکتا ہے، حنیف عباسی

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ثابت ہوگیا نواز شریف ہی ملک کی کشتی پار لگا سکتا ہے، بلاول کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ ہے، الیکشن لڑے، جو جیتا وہ وزیراعظم بن جائے، 9 مئی کے واقعے میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے،احتساب عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ جو فقیدالمثال استقبال نواز شریف کا ہوا اس کی مثال نہیں ملتی، اتنا چارج جلسہ ہم نے اپنی آنکھوں سے کبھی نہیں دیکھا، ملتان روڈ، رنگ روڈ سب سڑکیں بلاک تھیں۔صحافی نے سوال کیا کہ نواز شریف کا استقبال کیا گیا ہے یا کروایا گیا ہے؟، جس پر حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ آپ سے کروایا گیا ہوگا ہم نے تو کیا ہے۔حنیف عباسی نے کہا کہ نواز شریف چوتھی بار وزیراعظمبننے جا رہے ہیں؟، جس پر صحافی نے پوچھا کہ کیا یہ آپ کو یقین دہانی کروائی گئی ہے؟، حنیف عباسی نے جواب میں کہا کہ کوئی یقین دہانی نہیں یہ سیاسی بصیرت کے بنیاد پر کہا ہے۔صحافی نے پوچھا کہ الیکشن کے حوالے سے میاں صاحب نے کوئی بات نہیں کی، کیا یہ بھی ڈیل کا حصہ ہے؟، اس پر ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ الیکشن پر بات کرنا ہر سیاسی لیڈر کا حق ہے۔حنیف عباسی نے مزید کہا کہ بلاول کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ ہے، الیکشن لڑے، جو جیتا وہ وزیراعظم بن جائے، 9 مئی کے واقعے میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے، 9 مئی میں ملوث افراد نے پاکستان کو جلانے کی کوشش کی۔ صحافی نے سوال کیا کہشیخ رشید احمد کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے کیا کہیں گے؟جس پر حنیف عباسی نے کہا کہ اللہ پاک ان کو صحت دے اور جھوٹ سے بچائے۔