اسلام آباد(آن لائن) ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 25 اکتوبر 2023 کے بعدانتخابی فہرستوں کو منجمد کر دیا جائے گا اور ووٹ کا اندراج اور منتقلی نہیں ہو سکے گی۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق 25 اکتوبر 2023 ووٹ کے اندراج، منتقلی، کوائف کی درستی اور اخراج کی آخری تاریخ اور آخری موقع ہے،18 سال یا زیادہ عمر والے تمام پاکستانی 8300 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر بھیج کر اپنے ووٹ کی معلومات حاصل کریں،خواتین، نوجوان، اقلیتی برادری، افراد باہمی معذوری، خواجہ سرا کمیونٹی اور معاشرے کے تمام محروم طبقات اپنے ووٹ کااندراج یقینی بنائیں۔؎درج نہ ہونے یا کسی بھی غلطی کی صورت میں اپنے ضلع کے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر آفس تشریف لے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ 25 اکتوبر 2023 کیبعدانتخابی فہرستوں کو منجمد کر دیا جائے گا اور ووٹ کا اندراج اور منتقلی نہیں ہو سکے گی،ووٹ اندراج اور منتقلی کے لئے فارم 21 الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ www.ecp.gov.pk پر بھی موجود ہے۔فارم21پر کر کے دستخط اور نشان انگوٹھا لگا کر اپنے ضلعی الیکشن کمیشن دفتر میں جمع کرائیں۔ یک گھرانے کا سربراہ اپنے خاندانimmediate Family کے افراد کے فارم جمع کرا سکتا ھے۔قانون کے مطابق آپ کا ووٹ صرف آپ کے شناختی کارڈ پر درج عارضی یا مستقل ایڈریس پر ہی ممکن ھے۔
Load/Hide Comments



