اسلام آبا د(آن لائن)وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے یوم تاسیس کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ یوم تاسیس کے موقع پر منحوس خونی لکیر کے دونوں اطراف بسنے والے کشمیریوں کومبارکباد دیتا ہوں،حقیقی آزادی اس دن ہوگی جب مقبوضہ کشمیر ہندوستان کے غیر آئینی اورغیر قانونی تسلط سے آزاد ہوگا،مسئلہ کشمیر کا واحد حل کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد ہے،وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے حق خود اردایت کے حصول سے نہ پیچھے ہٹے ہیں اور نہ ہٹیں گے،جب تک ایک بھی کشمیری زندہ ہے دنیا کی کوئی بھی طاقت ہمیں منزل سے دور نہیں کرسکتی، مسلح افواج پاکستان کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو لائن آف کنٹرول پر ہماری حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں، آج ہم آزاد فضاؤں میں مسلح افوا ج پاکستان کی وجہ سے سانس لے رہے ہیں،تحریک آزادی کے شہداء، شہدائے پاکستان، شہدائے پاک افواج، شہدائے پولیس کو بھی خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہوں، کشمیری عوام اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں،انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کو حل کرنا اقوام متحدہ کی بنیادی ذمہ داری ہے، اقوام متحدہ اور عالمی برادری مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں مظالم بند کروانے کیلئے اپنا کرداراداکریں، کشمیری عوام نیاپنے خون سے اس تحریک کو زندہ رکھا ہوا ہے، یوم تاسیس ہمارے اسلاف کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے،کشمیری ہندوستان کے05اگست2019کے غیر آئینی، غیر قانونی اور غیر اخلاقی اقدام کو نہیں مانتے۔
Load/Hide Comments



