راولپنڈی (آن لائن) آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے تحریک انصاف کے چیئرمین اور ان کے شریک ملزم وسابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس میں فرد جرم عائد کردی ہے چیئرمین پی ٹی آئی اورشاہ محمود قریشی نے فرد جرم کی دستاویزات پر دستخط کر دیئے تاہم دونوں ملزمان نے فردجرم کی صحت سے انکار کرتے ہوئے اپنے اوپر عائد الزامات کی نفی کر دی ہے جس پر عدالت نے کیس کے باقاعدہ ٹرائل کے لئے گواہوں کو سمن جاری کردیئے ہیں اور شہادتیں قلمبند کرنے کے لئے سماعت27اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے گزشتہ روز سماعت کے موقع پردونوں ملزمان،ایف آئی اے کے وکیل شاہ خاور ایڈووکیٹ اور دیگر سرکاری وکلا کے علاوہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل عثمان ریاض گل،عمیر نیازی،خالد یوسف جبکہ شاہ محمود قریشی کے وکیل تیمور ملک اور راجہ قمر عدالت میں موجود تھے سماعت کے دوران ملزمان کے وکلا نے ایک بار پھر فرد جرم کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ان الزامات میں کوئی حقیقت نہیں جس وجہ سے فرد جرم نہیں بنتی جس پر ایف آئی اے کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ چونکہ عدالت نے آج فرد جرم عائد کرنے کے لئے سماعت مقرر کی تھی لیکن ملزمان کے وکلا مختلف حیلے بہانوں اور نئی درخواستوں کے ذریعے غیر ضروری التوا کا باعث بن رہے ہیں لہٰذا عدالت فرد جرم عائد کرے جس پر عدالت نے فرد جرم عائد کرتے ہوئے کیس کے گواہوں کو آئندہ تاریخ پر طلب کر لیا ہے سماعت کے بعد جیل کے باہرایف آئی اے کے سپیشل پراسیکیوٹر شاہ خاور نے میڈیا کو بتایا کہ چالان کی نقول تقسیم کرنے کے حوالے سے آج بھی وکلا کی جانب سے بحث کی گئی لیکن چونکہ آج کا دن فرد جرم عائد کرنے کیلئے مقرر تھا اوپن کورٹ میں فردجرم پڑھ کر سنائی گئی فرد جرم سناتے وقت چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی عدالت میں موجود تھے سائفر کیس کی آئیندہ سماعت 27 اکتوبر کیلئے مقرر کی گئی ہے اگلی سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو عدالت نے طلب کرلیا ہے دریں اثناچیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر عثمان گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج فرد جرم کے لئے تاریخ مقرر تھی لیکن مکمل گواہان کے بغیر فرد جرم عائد نہیں ہو سکتی ہم نے اپنے اعتراضات کو عدالت سامنے رکھا جسے عدالت نے مسترد کر دیاچیئرمین پی ٹی آئی اورشاہ محمود قریشی نے فرد جرم کی دستاویزات پر دستخط کر دیئے فرد جرم عائد ہونے پر بھی شاہ محمود قریشی اور چیرمین پی ٹی آئی نے اعتراض اٹھایا پی ٹی آئی کے وکیلعمیر نیازی نے کہا کہ فرد جرم کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بتایا جائے کہ میرے خلاف الزامات کیا ہیں اور سائفر کو منظر عام پر لایا جائے کسی جگہ بنی گالہ میٹنگ کے کوئی شواہد نہیں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ 18 ملین ڈالر کے فلیٹ ملک ریاض کو فروخت کئے گئے نواز شریف کے لئے بائیو میٹرک عملہ بھی ائیر پورٹ پہنچ جاتا ہے لندن پلان کے تحت نواز شریف کو واپس لایا گیاچیئرمین نے کہاکہ لندن پلان کے حوالے سے عارف علوی کو بتایا تھا نواز شریف ہمیشہ ایمپائر کو ساتھ ملا کر کھیلتا ہے پی ٹی آئی کو بلڈوز کیا جارہا ہے سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی نے ایک حدیث کا بھی حوالہ دیاچیئرمین پی ٹی آئی کو سائیکل کی فراہمی کے حوالے سے جج نے دوبارہ جیل انتظامیہ کو سائیکل فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے انہوں نے کہا کہ فردجرم کے موقع پرعدالت کی جانب سے دستاویزات فراہم نہیں کی انہوں نے کہا کہ اگرسائفر غائب کیا گیا تو باقی اداروں کے پاس تو موجود ہونی چاہئے تھی200 سے زیادہ دن سائفر شہباز شریف کی تحویل میں رہااس موقع پرعدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو سائیکل فراہمی کی بھی ہدائیت کی چند روز قبل سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عدالت کے تحریری احکامات تک سائیکل اندر پہچانے سے معذرت کی تھی.
Load/Hide Comments



