بلوچستان میں 97 ارب کی بجلی چوری کا انکشاف

راولپنڈی (آن لائن) سول اور عسکری قیادت کو پیش کی گئی ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ بلوچستان کو فراہم کی گئی 132 ارب روپے کی بجلی میں سے 97 ارب کی بجلی چوری کرلی گئی صرف کوئٹہ میں 14 ارب کی بجلی چوری ہوئی ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق گزشتہ سال بلوچستان کو فراہم کی گئی 132 بلین مالیت کی بجلی میں سے 97 بلین کے نقصان کا سامنا کرنا پڑااکٹھے کیے گئے 35 ارب میں سے 20 ارب صرف کوئٹہ سے جمع ہوئے لسبیلا سے محض 0.03 بلین وصول ہوئے جبکہ 0.04 بلین سے زائد نقصان اٹھانا پڑا،بے دھیانی کے باعث چاغی میں 0.8 بلین نقصان کا نقصان ہوا جبکہ وصولی محض 0.7 بلین کی ہوپائی مستونگ میں 8 بلین مالیت کی بجلی ضائع ہوئی اور صرف 3 بلین جمع ہوئیوشوک میں بجلی کا نقصان 0.03 بلین سے بھی زیادہ رہا جبکہ وصولی محض 0.01 بلین کی ہوپائی رپورٹ کے مطابق گزشتہ حکومت کے مرہون منت چاغی میں 0.8 بلین مالیت کی بجلی کا نقصان ہوا اور 0.7 بلین وصول ہوئیصوبہ بلوچستان کے علاقے ڑوب میں 1 بلین کی بجلی ضائع ہوئی جبکہ 0.5 بلین وصول ہوئیکوئٹہ میں نقصان 14 بلین سے بھی تجاوز کرگیا،چمن، نصیرآباد، موسٰی خیل، قلعہ سیف الّٰلہ، سبی میں مجموعی طور پر نقصان 13.5 بلین سے بھی تجاوز کرگیا جبکہ وصولی محض 1.75 بلین کی ہوئی نگران حکومت اور عسکری قیادت انتھک محنت سے صوبہ بلوچستان کو بحران سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے کوشاں ہے۔