سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی خصوصی دعوت پر بلاول بھٹو زرداری آج خطاب کریں گے

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی خصوصی دعوت پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج پیر کو سپریم کورٹ کا دورہ کریں گے۔ جہاں وہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرینگے،خطاب میں وہ عام انتخابات کرانے کے اپنے مطالبے کو پھر سے دہرائیں گے۔سپریم کورٹ بار سے خطاب کے بعد چیئرمین پریس ایسوسی آف سپریم کورٹ کے صدر طیب بلوچ کی دعوت پر سپریم کورٹ کی بیٹ کرنے والے صحافیوں سے بھی ملاقات کرینگے، جہاں وہ پریس ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے سامنے ذوالفقار علی بھٹو شہید کو انصاف فراہم کرنے کے مطالبے پر طیب بلوچ اور پریس ایسوسی ایشن کے ممبران کا شکریہ ادا کرینگے۔