اسلام آباد( ویب ڈیسک) وفاقی وزیر امین الحق نے کہا ہے کہ ہم آج تک حکومت کے ساتھ ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے امین الحق نے کہا کہ ایم کیوایم جمہوریت پسندجماعت ہے اور باہمی مشاورت سے فیصلے کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم گاڑی پر جھنڈے لگا کرآئے ہیں اور ہم آج تک حکومت کا حصہ ہیں۔امین الحق کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا عمل جاری ہے، پی پی، جے یوآئی ف، مسلم لیگ (ن) اور حکومت سے بھی مذکرات جاری ہیں جب کہ پرویز خٹک، اسد قیصر اور اسد عمر کے ساتھ رابطہ ہے۔
ایک دو دن میں تمام چیزیں واضح ہو جائیں گی تو میڈیاکوپیش کریں گے، مجھے ماضی میں کوئی فون نہیں آیا، امید ہے مستقبل میں بھی نہیں آئیگا۔
Load/Hide Comments



