بلائنڈ کرکٹ ایشیا کپ: بارش سے متاثرہ فائنل کے بعد پاکستان چیمپئن قرار

پاکستان نے بلائنڈ کرکٹ ایشیا کپ جیت لیا۔ بھارت کے خلاف فائنل بارش سے متاثر ہونے کے بعد پاکستان کو پوائنٹس، رن ریٹ اور باہمی مقابلے کی بنیاد پر فاتح قرار دیا گیا۔ یہ فیصلہ ٹورنامنٹ کے ان قواعد کے تحت ہوا جو 7 نومبر کو رکن ممالک کو بھیجے گئے تھے۔

ڈیلی پاکستان کے مطابق لیگ مرحلے میں پاکستان نے سری لنکا، بنگلہ دیش اور بھارت کو شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔ بھارتی ٹیم اختتامی تقریب کا بائیکاٹ کر کے اسٹیڈیم سے چلی گئی۔

تقریب کے مہمان خصوصی بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر عبداللہ الفواد نے انعامات تقسیم کیے، جبکہ پاکستان کے ہائی کمشنر عمران حیدر بھی اس موقع پر موجود تھے۔