عالمی عدالت انصاف نے میانمار کو روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کا ذمہ دار قرار دے دیا

اقوام متحدہ کی اعلیٰ ترین عدالت، عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) نے فیصلہ دیا ہے کہ میانمار نے روہنگیا مسلم اقلیت کے خلاف ریاستی سرپرستی میں نسل کشی کی۔ یہ مقدمہ افریقی ملک گیمبیا نے سات سال قبل دائر کیا تھا۔

عدالت کے مطابق میانمار کی سیکیورٹی فورسز نے 2017 میں شمالی رخائن ریاست میں ہزاروں روہنگیا شہریوں کو قتل کیا، بڑے پیمانے پر جنسی تشدد کیا اور سینکڑوں دیہات جلائے یا مسمار کیے۔ عدالت نے یہ بھی قرار دیا کہ فوج نے روہنگیا کے خلاف نفرت انگیز مواد پھیلایا۔

یہ فیصلہ حتمی ہے اور اس کے خلاف اپیل نہیں ہو سکتی۔ میانمار کو روہنگیا کو معاوضہ ادا کرنا ہوگا، جس کی رقم بعد میں طے کی جائے گی، اور بے گھر روہنگیا کی محفوظ واپسی یقینی بنانا ہوگی۔ رپورٹس کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ عدالت نے کسی ریاست کو نسل کشی کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ میانمار حکومت کا فوری ردعمل سامنے نہیں آیا۔