نوڈیرو (آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری نے ووٹ کاسٹ کردیئے۔ سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے اپنا ووٹ آبائی علاقے نو ڈیرو میں ڈالا جب کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمیں آصف علی زرداری نے نواب شاہ میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں سابق صدر آصف علی زرداری نے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی کا مستقبل روشن ہے، ہم نے منشور عوام دوست دیا ہے، جس کی وجہ سے پیپلزپارٹی الیکشن میں کلین سویپ کرے گی۔آصف علی زرداری کی بیٹی آصفہ بھٹو اور بہن ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے نواب شاہ میں اپنے ووٹ کاسٹ کیے، انہوں نے گورنمنٹ بوائز اسکول ایل بی او ڈی کالونی پہنچیں۔
Load/Hide Comments



