راولپنڈی (آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے عویٰ کیا ہے کہ 8فروری کو عوام ووٹ کے ذریعے پاکستان جماعت اسلامی کے سپرد کریں جماعت اسلامی قوم کو کرپشن و قرضہ فری پاکستان دے گی ملک سے عیاشی و کرپشن کلچ کا خاتمہ کر کے سادہ طرز حکومت اور سادہ طرز زندگی کو فروغ دیں گے۔جماعت اسلامی برسر اقتدار آنے کے بعد بطور وزیر اعظم پہلا دورہ فلسطین کا کروں گا کیونکہ کشمیروفلسطین کی تائید و حمائیت ہمارے ایمان اور غیرت کا تقاضا ہے آزمودہ پارٹیوں کو ووٹ دینا آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کو ووٹ دینے کے مترادف ہے پیپلز پارٹی اور ن لیگ جعلی پولیس مقابلوں کی طرح سیاسی نورا کشتی کر رہی ہیں جو الیکشن کے بعد پھر ایک ہوجائیں گی آج پاکستان کو نواز، زرداری یا عمران کی نہیں بلکہ امن،تعلیم،خوشحالی اورترقی کی ضرورت ہے وقت آگیا ہے کہ عوام کو سبز باغ دکھا کر دھوکہ دینے والوں کی سیاست کو ہمیشہ کے لئے نالہ لئی میں ڈبودیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لیاقت باغ راولپنڈی میں بڑے انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے جلسہ سے شمس الرحمان سواتی، سید عارف شیرازی، عمران شفیق رضوان احمد، رضا احمد شاہ، سید ظفر محمود سمیت قومی و صوبائی اسمبلی کے تمام امیدواروں نے بھی خطاب کیا سراج الحق نے کہا کہ 8فروری پاکستان سے کرپشن، جہالت، غربت، بے روزگاری اور بدامنی کے خاتمے کے ساتھ 25کروڑ عوامکے لئے خوشحالی اور امن و سکون کے پیغام کا دن ہے جماعت اسلامی نے قوم کو عوامی نمائندے دیئے ہیں جو خود عوام میں سے ہیں اور عوام کے حقیقی ترجمان اور ان کے حقوق کے پاسبان ہیں آج پھر ایک مرتبہ نواز و شہباز اور بلاول و زرداری ایک دوسرے کی تعریفیں کر رہے ہیں لیکن ہماری کوشش ہے کہ کاشتکار، عام وکیل، باصلاحیت ڈاکٹر، دیانتدار تاجر اور پڑھے لکھے نوجوان کو آگے لایا جائے 76سال سے ملک و قوم کو برباد کرنے، قومی اداروں کو تباہ کرنے، بنکوں کو لوٹنے اور قوم کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں کی سیاست کا باب اب بند ہونا چاہئے مدینہ منورہ کے بعد پاکستان دنیا کی سب سے مقدس ریاست ہے جسے اللہ نے مختلف موسموں، پانی، معدنیات، سیاحتی مقامات،اور سونا چاندی سے مالا مال کیا ہے لیکن35سال تک وفاق اور صوبوں پر حکومت کرنے والوں نے پاکستان کو صرف کرپشن، مہنگائی، بے روزگاری، دہشت گردی اور قرضوں کے تحفے دیئے جماعت اسلامی ووٹ کے ذریعے برسراقتدار آکر غریب عوام کے لئے عزت، رزق حلال، اعلیٰ تعلیم اور پارلیمنٹ کے دروازے کھولے گی معاشی طور پر انتہائی کمزو ر ممالک ہمارے معاشی منصوبوں کے ساتھ ترقی کی منازل طے کر گئے لیکن آج پاکستان کی کرنسی ان سب سے پیچھے ہے انہوں نے کہا کہ نواز اور زرداری کی معاشی پالیسیاں آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک سے جڑی ہیں جو قرضے لے کر خود ہڑپ کر جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو ووٹ دینا آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کو ووٹ دینے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ 8فروری کو ہم اپنے ووٹ سے انقلاب اور تبدیلی کا دن بنا دیں گے آج پیپلز پارٹی اور ن لیگ جعلی پولیس مقابلوں کی طرح مصنوعی لڑائی اور بیان بازی کر رہے ہیں جو الیکشن کے بعد پھر ایک ہو جائیں گے کیونکہ ان کا ایجنڈا ایک ہے لیکن پاکستان کے عوام کو ایسا پاکستان چاہئے جہاں عدل و انصاف کی حکمرانی ہو آج پاکستان کو نواز، زرداری یا عمران کی نہیں بلکہ امن،تعلیم،خوشحالی اور زراعت کی ضرورت ہے عوام 8فروری کو ان کی گندی اور کرپشن زدہ سیاست کو ہمیشہ کے لئے دفن کر دیں ان دونوں پارٹیوں نے اقتدار میں رہنے کے باوجود کشمیر و فلسطین کی آزادی، عافیہ صدیقی کی واپسی کے لئے کچھ نہیں کیا بلکہ ممتاز قادی کو پھانسی کے پھندے تک پہنچایا، ریمنڈ ڈیوس کو رہا کیا ایمل کانسی اور یوسف رمزی کو امریکہ کے حوالے کیا جہاد کشمیر اور کشمیر کاز کو نقصان پہنچا کر مودی سے تجارت کوترجیح دی انہوں نے کہا کہ سیاست اور الیکشن اپنی جگہ لیکن آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا ہمیں کشمیریوں کو یقین دلانا ہے کہ اس جدوجہد آزادی میں ہم مکمل طور پر ان کے ساتھ ہیں اور صبح آزادی تک کشمیر کے ساتھ کھڑے رہیں گے انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ آج خیبر سے کراچی تک کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ایک جان بن جائیں اس حوالے سے میں خود لاہور میں آزادی کشمیر و فلسطین ریلی کی قیادت کروں گا انہوں نے کہا کہ اگر 8فروری کو عوام نے ہمیں اکثریت سے کامیاب کیا تو میرا وعدہ ہے کہ وزیر اعظ بننے کے بعد پہلا دورہ فلسطین کا کروں گاجماعت اسلامی کے حکومت میں آنے کے بعد پاکستان کی فوج، توپیں، ٹینک اور جہاد سب کچھ فلسطین کے لئے ہو گا کیونکہ مسجد اقصیٰ سلطان صلاح الدین ایوبی اور عمر بن خ?طاب کی امانت ہیں اورفلسطین کی تائید و حمائیت ہمارے ایمان اور غیرت کا تقاضا ہے میرا وعدہ ہے کہ اقتدار میں آنے کے بعد عافیہ صدیقی کو وطن واپس لاؤں گاملک سے سودی نظام ختم کیا جائے گا آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کو الوداع کہیں گے عشر اور زکوٰ? کا نطام رائج کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ آپ ایک مرتبہ جماعت اسلامی پر اعتماد کریں جماعت اسلامی آپ کو مثالی نظام تعلیم دے گی انہوں نے کہا کہ آج 90لاکھ نوجوان بے روزگاری اور ٹینشن کی وجہ سے نشے کی لعنت میں مبتلا ہے ہم ایسے تمام نوجوانوں کواپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے بلاسود قرضے، زمینیں، ٹریکٹر، کھاد اور سستی بجلی دیں گے ملک کے2کروڑ بے گھر افراد کو ان کی چھت دیں گے ہماری بدقسمتی ہے کہ ہمارے گورنر ہاؤس، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کی رہائش گاہیں امریکی وائٹ ہاؤس سے بھی بڑی ہیں جماعت اسلامی قتدار میں آکر عیاشی کلچر کو ختم کرے گی اور صدر، وزیر اعظم، وزرا اعلیٰ سمیت سب صرف 10مرلے کے فلیٹ میں رہیں گے انہوں نے کہا کہ حکومتی نظام کے لئے ہمارا آئیڈیل ابوبکر صدیق اور عمر فاروق ہیں میں نے وزیر خزانہ کی حیثیت سے قرضہ زدہ خیبر پختونخواہ کو 2سال میں قرضہ فری صوبہ بنایا انہوں نے دعویٰ کیا کہ عوام اپنے ووٹ کے ذریعے پاکستان کی باگ ڈورجماعت اسلامی کے سپرد کریں ہم قوم کو کرپشن اور قرضہ فری پاکستان دیں گے انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کا شیخ 7مرتبہ وزیر رہنے کے باوجود نالہ لئی ایکسپریس وے نہ بنا سکا اب وقت آگیا ہے کہ عوام کو سبز باغ دکھا کر دھوکہ دینے والوں کی سیاست کو ہمیشہ کے لئے نالہ لئی میں ڈبودیا جائے ہم ملک میں سادہ طرز حکومت اور سادہ طرز زندگی کو فروغ دیں گے۔
Load/Hide Comments



