اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریکِ انصاف نے انٹراپارٹی انتخابات ملتوی کر نے کا اعلان کر دیا۔ رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ انٹرا پارٹی انتخابات بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر ملتوی کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت امیدواران اور ووٹرز انتخابی مہم میں مصروف ہیں اور انٹرا پارٹی الیکشن کے انعقاد سے انکی توجہ عام انتخابات سے ہٹ سکتی ہے۔ اس لئے یہ انتخابات ملتوی کئے جا رہے ہیں۔ واضع رہے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابا ت پانچ فروری کو ہونے تھے۔
Load/Hide Comments



