8فروری کو جب پیپلز پارٹی کی جیت ہو گی نفرت اور تقسیم کی سیاست کو دفن کردوں گا، بلاول بھٹو

ڈیرہ اسماعیل خان (آن لائن) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج میں بہادر اور وفادار بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا ہوں، ڈی آئی خان کے ساتھ تین نسلوں کا رشتہ ہے،8 فروری کو ڈی آئی خان میں تیروں کی بارش ہوگی اور شیر کا شکار ہوگا، وعدہ ہے وزیراعظم بنا تو عوام کی آمدنی دگنی کر کے دکھاؤں گا، پاکستان کے حق دار عوام کو 300 یونٹ تک مفت بجلی پہنچاؤں گا، روایتی سیاستدانوں میں اہلیت نہیں کہ مسائل کا سامنا کرسکیں،صرف پاکستان پیپلز پارٹی ہی جانتی ہے کہ عوام کے مسائل کیسے حل کرنے ہیں ملک کو کیسے ترقی کی را پر ڈالنا ہے، چوتھی بار وزیراعظم کے خوابدیکھنے والے ایک بار پھر عوام کو بیوقوف بنانے چلے ہیں مگر اس بارے عوام بیوقوف نہیں بنے گی۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ روایتی سیاستدانوں میں اہلیت نہیں کہ مسائل کا سامنا کرسکیں یہ صرف پیپلز پارٹی کو پتہ ہے کہ عوام کے مسائل کیسے حل کرنے ہیں اور ملک کو کیسے ترقی کی راہ پر ڈالنا ہے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ڈی آئی خان کے عوام نے جس جذبے سے خیر مقدم کیا اس پر شکرگزار ہوں۔ ڈی آئی خان کے ساتھ رشتہ تین نسلوں سے چلا آرہا ہے، قائد عوام نے اسی حلقے سے الیکشن لڑا تھا، شہید محترمہ بھی یہاں آتی تھیں۔ انکا کہنا تھا کہ بہادر اور وفادار بھائیوں بہنوں کے ساتھ کھڑا ہوں یہاں کے عوام نے بھٹو خاندان کو کبھی مایوس نہیں کیاآج بھٹو کا بیٹا بھی آ پ سے وفا مانگنے آیا ہے۔بلاول بھٹو نے جے یو آئی کا نام لیے بغیر اس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج سورج بھی نکلا ہے موسم بھی اچھا ہے، ان کا کیا بنے گا جو ٹھنڈ کی وجہ سے الیکشن لڑنا نہیں چاہ رہے تھے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارا ملک ایک بار پھر خطرے میں ہے، روایتی سیاستدانوں میں اہلیت نہیں کہ ان مسائل کا سامنا کرسکیں پیپلز پارٹی پاکستان کے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتی۔انکا کہنا تھا کہ جن دہشتگردوں کو آپ نے چھڑوایا تھا وہی دہشتگرد پھر سر اٹھا رہے ہیں، معاشی بحران اور دہشتگردی کا خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب سے ڈی آئی خان سے سندھ، بلوچستان کو نقصان ہوا، آج بھی ڈی آئی خان میں سیلاب متاثرین کو چھت نہیں دی گئی ان حالات میں پاکستان کے عوام کو ریلیف چاہیے۔انہوں نے کہا کہ صرف ایک جماعت ہے جو تین نسلوں سے عوام کی نمائندگی کر رہی ہے، باقی تمام سیاسی جماعتیں اشرافیہ کی نمائندگی کرتی ہیں۔انکا کہنا تھا کہ وعدہ ہے وزیراعظم بنا تو عوام کی آمدنی دگنی کر کے دکھاؤں گا، پاکستان کے حق دار عوام کو 300 یونٹ تک مفت بجلی پہنچاؤں گا، غریب عوام کیلیے 30 لاکھ گھر بنا کر دوں گا، ویساوعدہ نہیں جو دوسری جماعت کرکے گئی تھی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 20 لاکھ گھر بنا رہا ہوں، خواتین کو مالکانہ حقوق دلواؤں گا، وعدہ ہے ڈی آئی خان میں خواتین کیلیے یونیورسٹی بناؤں گا۔انکا کہنا تھا کہ ڈی آئی خان میں گھر بنا کر دوں گا بلکہ مالکانہ حقوق بھی دوں گا۔ تمام کچی آبادیوں کو ریگولرائز، مالکانہ حقوق دلواؤں گا۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بلاول نے مزید کہاکہ پی پی کے علاوہ باقی جماعتیں اشرافیہ کی نمائندگی کرتی ہیں لیکن پیپلز پارٹی 3 نسلوں سے عوام کی نمائندگی کرتی آرہی ہے اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کیعوام کو ایسا نظریہ اور منشورچاہیے جس سے ان کی تکالیف میں کمی آئے لیکن پاکستان کے عوام کی مشکلات کا احساس رائیونڈ والوں سمیت کسی کو نہیں۔