وعدہ ہے کہ ہم ہر سیاسی قیدی کو رہا کردیں گے، شہلا رضا

کراچی (آن لائن) پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے کہا ہے کہ وعدہ ہے کہ ہم ہر سیاسی قیدی کو رہا کردیں گے۔ تاہم افسوس سابق وزیراعظم، ان کی اہلیہ اور سابق وزیرِ خارجہ سیاسی قیدی نہیں۔ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سزا پرردعمل دیتے ہوے انہوں نے کہا کہا کہ افسوس، سابق وزیراعظم، ان کی اہلیہ اور سابق وزیرِ خارجہ سیاسی قیدی نہیں، ان کے خلاف مقدمات میں کسی سیاسی جماعت کا کوئی ہاتھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تینوں شخصیات پر سیاسی نہیں دیگر الزامات ہیں، بشریٰ بی بی اور فرح گوگی کے کرپشن کے معاملات سب کے سامنے ہیں، 5 قیراط کا ہیرا آسانی سے ہضم نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پارٹی الیکشن کی وجہ سے جسٹس وجیہہ اور اکبر ایس بابر الگ ہوئے، پارٹی الیکشن میں آئینی خلاف ورزیوں پر اکبر ایس بابر عدالت گئے۔